Jump to content
CooLYar Forums - A Friendly Community by CooLYar
Sign in to follow this  
sho_shweet

کہانی

Recommended Posts

ایک ایسی کہانی جسے پڑھ کر آپ اپنے آنسو نہیں روک سکیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دونوں لڑکی لڑکا ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے تھے ۔ اور چاہتے تھے کہ انکی شادی ہوجائے لیکن ظالم سماج نے انکی ایک نہ چلنے دی۔اور لڑکی کے گھر والے شادی کے لیے نہ مانے ۔ ایک دن لڑکے نے دل برداشتہ ہوکر خود کشی کا سوچا اور لڑکی کو میسج کردیا کہ میں تمہارے گھر والوں سے مایوس ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کررہا ہوں اور تھوڑی دیر بعد شہر کی کثیر منزلہ عمارت سے کود کر اپنی جان دے دوں گا ۔ لڑکی میسج پڑھ کر پریشان ہوگئی اس نے لڑکے کو کال کی لیکن اسکا نمبر بند تھا ۔وہ رونے لگ گئی ۔ گھر والوں نے وجہ پوچھی تو اس نے اپنے والد کو لڑکے کا میسج پڑھا دیا ۔ لڑکی کے والد کو رحم آگیا اور اس نے لڑکی سے کہا کہ وہ لڑکا تم سے واقعی محبت کرتا ہے میں تمہاری شادی اس کے ساتھ کرنے کے لیے تیار ہوں ۔ لڑکی خوش ہوگئی لیکن اچانک اسے خیال آیا کہ لڑکا تو خودکشی کرنے لگا ہے ۔ وہ بے اختیار ہوکر شہر کی اونچی عمارت کی طرف بھاگی ۔ جب وہاں پہنچی تو اس نے لڑکے کو عمارت کی چھت پر ایک منڈیر پر کھڑے دیکھا، اس نے بہت شور مچایا اور لڑکے کو بتانے کی کوشش کی کہ اس کے گھر والے مان گئے ہیں لیکن لڑکے تک اس کی آواز نہ گئی۔ اور پھراسکے دیکھتے ہی دیکھتے لڑکے نے چھت پر سے چھلانگ لگا دی ۔ لڑکی نے ایک بھیانک چیخ ماری اورچلانے لگی کہ کوئی اسے بچاؤ۔
پاس ہی ایک چھت پر اسپائیڈر مین بیٹھا برگر کھا رہا تھا ۔ اس نے جب لڑکی کی چیخ اور التجا سنی اور لڑکے کو گرتے ہوئے دیکھا تو وہ سارا معاملہ سمجھ گیا ۔ اس نے فوراََ لڑکے کو بچانے کے لیے چھلانگ لگا دی
۔
۔
کیا اسپائیڈ مین لڑکے کو بچانے میں کامیاب ہوجائے گا ۔ اور کیا لڑکی اس لڑکے سے مل کر اسے خوشخبری سنا سکے گی یہ جاننے کے لیے دیکھنا نہ بھولیں
اسپائیڈ مین اور پریمی جوڑا ،
آج رات بارہ بجے ۔آپ کے پسندیدہ چینل "کارٹون نیٹ ورک "پر
(غور سے پڑھنے کا شکریہ )

Share this post


Link to post
Share on other sites

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
Sign in to follow this  

×

Important Information

We have placed cookies on your device to help make this website better. You can adjust your cookie settings, otherwise we'll assume you're okay to continue.