shahabi 23 Posted February 27, 2010 اجزاء:گندم 500 گرام دلیے سے باریک کوٹا ہوا چینی دو کلو بادام 125 گرام اخروٹ کی گری 125 گرام پانی دو کلو جائفل پسی ہوئی ایک عدد چھوٹی الائیچی پسی ہوئی دس عدد ٹاٹری 4 گرام جاوتری پسی ہوئی چوتھائی چائے کا چمچ زردے کا رنگ چوتھائی چائے کا چمچ گھی 500 گرام ترکیب:کوٹے ہوئے گندم کو دو کلو پانی میں ایک گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔پھر اس میں چینی، ٹاٹری، جائفل،جاوتری ،چھوٹی الائیچی اور زردے کا رنگ شامل کرکے مزید پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور مسلسل چمچہ چلاتے رہیں۔جب گندم گل کر لئی کی طرح گاڑھا ہوجائے تو تھوڑا تھوڑا کرکے گھی شامل کرتے جائیں،جب آمیزہ گھی چھوڑنے لگے اور پتیلی کے کناروں سے الگ ہوجائے تو اُسے کسی بڑے سائز کی ٹرے میں سطح چکنی کرکے اُلٹ دیں اور چپٹے چمچے کی مدد سے سطح برابر کرکے اخروٹ کی گری اور ثابت بادام اوپر لگا دیں ۔تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر ٹکرے کاٹ لیں۔لذت سے بھرپور سوہن حلوہ تیار ہے Share this post Link to post Share on other sites
Afsaana 0 Posted March 7, 2010 hehehehhehe parhnay main to yeh halwa acha hai kia aap nay bana kay chakha hai :p nice sharing Share this post Link to post Share on other sites