shahabi 23 Posted February 27, 2010 اجزاء:چاول ایک سیر دودھ ایک پاؤ دہی آدھ سیر ہرا دھنیا ایک گھٹی پیاز چھ عدد لونگ چار عدد گوشت ایک سیر لال مرچ پسی ہوئی حسب منشا لہسن پسا ہوا ایک بڑا چمچہ ادرک پسا ہوا ایک بڑا چمچہ پو دینہ حسب ضرورت بادام ایک پاؤ دار چینی ایک ٹکڑا لیموں دو عدد ہری مرچ چھ عدد چھوٹی الائچی بارہ عدد گھی ڈیڑھ پاؤ زعفران ایک چٹکی سیارہ زیرہ ایک چائے کا چمچہ ترکیب:گھی کی آدھی مقدار میں پیاز باریک کاٹ کرتل لیں ۔ بقیہ گھی میں پسا ہوا مصالحہ اور بادام کے چھلکے اتار کر ان کے دو ٹکڑے کر لیں۔ ان کو تل لیں۔ نمک ذائقہ کے لئے ڈال سکتے ہیں۔ اب اس میں گوشت ڈال کر بھون لیں۔ بھوننے کے بعد اس میں چھ پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر گلنے کے لئے رکھ دیں۔ جب پانی خشک ہو کر تقریباًایک بڑا چمچہ رہ جائے اور گوشت گل جائے تو اس میں دہی، الائچی ، سیاہ زیرہ ،لونگ دار چینی، ہرا دھنیہ، پو دینہ اور ہری مرچ باریک کاٹ کر ملا دیں۔ پھر اس میں لیموں کا رس اور زعفران بھی چھڑک دیں۔ چاولوں کو دوکنی پر ابال لیں اور اس کا پانی نکال دیں۔ دیگچی میں پہلے چاولوں کی تہہ دے کر اس پر گوشت ڈال دیں۔ اور تلی ہوئی پیاز بھی ڈال دیں۔ پھر چاولوں کی دوسری تہہ لگا دیں۔ اوپر دودھ اور بچا ہوا گھی ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ تیار ہونے پر اچار اور کچو مر کے ساتھ پیش کر یں۔ Share this post Link to post Share on other sites
Afsaana 0 Posted March 7, 2010 good achay achay khanay ki tarkeeb laao ham try karay gay Share this post Link to post Share on other sites