sho_shweet 657 Posted November 14, 2017 نجانے کبھی کبھی مجھے کیا ہو جاتا ہے___؟میرا دل چاہتا ہےمیں بولتی رہوں اتنا بولوں کہ دنیا کے سب لوگ مجھے باری باری سننے آئیں لوگ ختم ہو جائیں لیکن میں بولنا بند نہ کروں___! یا پھر اتنا کچھ لکھوں جتنی میری انگلیوں میں ہمت ہے میں لکھتی جاؤں ،لکھتی جاؤں ،لکھتی جاؤں ہر وہ بات جو میرا دل چاہے ہر اچھی ، بری بات جو میں سوچتی ہوں جو میں کرتی ہوں ، جو میں نہیں کرتی یا وہ جو میں کرنا چاہتی ہوں____! یا پھر میرا دل چاہتا ہے میں پیدل ساری دنیا گھوموں میں اس دنیا کا چپہ چپہ دیکھوں میں چیزوں کو توڑوں ان کے ٹکڑے ٹکڑے کر دوں پھر میں انہیں جوڑوں___! میں پہاڑوں پہ جاؤں میں آسماں کو چھو لوں میں پرندے پکڑ لوں سمندر کی آخری تہہ میں اتر جاؤں بلاوجہ ہنسوں ، بلاوجہ روؤں پانی پہ رقص کروں صحراؤں میں میلوں پیدل چلوں پورے چاند کی راتوں میں ٹھنڈی ریت پہ لمبے لمبے سجدے کروں جنگل کے سب سے اونچے درخت سے رسی باندھ کے جھولا جھولوں چاند کے گرد چکر کاٹوں سورج کو چھو لوں آسماں کا تارہ بن جاؤں گہرے پانیوں میں غوطے لگاؤں ریت پہ گھر بناؤں یا پھر خاک میں مل جاؤں___!! نجانے کبھی کبھی مجھے کیا ہو جاتا ہے Share this post Link to post Share on other sites