Jump to content
CooLYar Forums - A Friendly Community by CooLYar
Sign in to follow this  
sho_shweet

Girls be like...

Recommended Posts

 

نجانے کبھی کبھی مجھے کیا ہو جاتا ہے___؟
میرا دل چاہتا ہے
میں بولتی رہوں 
اتنا بولوں کہ دنیا کے سب لوگ 
مجھے باری باری سننے آئیں 
لوگ ختم ہو جائیں لیکن میں بولنا بند نہ کروں___!
یا پھر اتنا کچھ لکھوں
جتنی میری انگلیوں میں ہمت ہے
میں لکھتی جاؤں ،لکھتی جاؤں ،لکھتی جاؤں
ہر وہ بات جو میرا دل چاہے 
ہر اچھی ، بری بات جو میں سوچتی ہوں
جو میں کرتی ہوں ، جو میں نہیں کرتی 
یا وہ جو میں کرنا چاہتی ہوں____!
یا پھر میرا دل چاہتا ہے 
میں پیدل ساری دنیا گھوموں
میں اس دنیا کا چپہ چپہ دیکھوں
میں چیزوں کو توڑوں 
ان کے ٹکڑے ٹکڑے کر دوں
پھر میں انہیں جوڑوں___!
میں پہاڑوں پہ جاؤں
میں آسماں کو چھو لوں
میں پرندے پکڑ لوں
سمندر کی آخری تہہ میں اتر جاؤں
بلاوجہ ہنسوں ، بلاوجہ روؤں
پانی پہ رقص کروں
صحراؤں میں میلوں پیدل چلوں
پورے چاند کی راتوں میں 
ٹھنڈی ریت پہ لمبے لمبے سجدے کروں
جنگل کے سب سے اونچے درخت سے رسی باندھ کے جھولا جھولوں
چاند کے گرد چکر کاٹوں
سورج کو چھو لوں
آسماں کا تارہ بن جاؤں
گہرے پانیوں میں غوطے لگاؤں
ریت پہ گھر بناؤں
یا پھر خاک میں مل جاؤں___!!

:drive: نجانے کبھی کبھی مجھے کیا ہو جاتا ہے

Share this post


Link to post
Share on other sites

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
Sign in to follow this  



×