جبریل اور روحوں کا قبلہ سدرہ ہے..پیٹ کے بندوں کا قبلہ دسترخواں ہے..عارف کا قبلہ وصال کا نور ہے
.. فلسفی کی عقل کا قبلہ وہم ہے..
زاہد کا قبلہ مُحسن خدا ہے
.. لالچی کا قبلہ سونے کی تھیلی ہے..مردان خدا کا قبلہ نیک اعمال ہے..نااہل کا قبلہ ذلیل جہل ہے.. اہل باطن کا قبلہ، صبر اور سکون ہے..
ظاہر پرستوں کا قبلہ پتھر کا نقش ہے..
خلوت گزینوں کا قبلہ خدا ہے..
ظاہر پرستوں کا قبلہ عورت کا چہرا ہے..
اے بیٹا...!
عاشق خدا کا قبلہ خدا ہے..
باطل کا قبلہ شیطان ہے..
فرعوں کا قبلہ سراسر نیل ہے.. جس کا جو قبلہ وہ اسی کی طرف دوڑتا ہے
(حضرت مولانا جلال الدین رحمۃ اللہ علیہ)