Jump to content
CooLYar Forums - A Friendly Community by CooLYar
Sign in to follow this  
Amaya

اسے کچھ لوگ &#17

Recommended Posts

اسے کچھ لوگ کہتے ھیں ۔

بہت بے حس سی لڑکی ھے،

سدا خاموش رھتی ھے

بہت کم مسکراتی ھے

نمی آنکھوں میں رھتی ھے

بھت سوچوں میں رھتی ھے

بسی آنکھوں میں ویرانی

چھپی چہر ے پہ حیرانی

اگر کوئی جو کچھ پوچھے

جوابی بات کہکر ۔ ۔ پھر

یونہی خامو ش رھتی ھے

بڑی بے حس سی لڑکی ھے

خود ھی میں گم ھی رھتی ھے

یہ کچھ مغرور لڑکی ھے ۔ ۔ ۔

.....................

یہ باتیں سنکے اس لڑکی کو

پھر کچھ یاد آتا ھے ۔ ۔ ۔

کبھی یہ لوگ کہتے تھے

بڑی چنچل سی لڑکی ھے

ھمیشہ مسکراتی ھے ۔ ۔

اور اکثر گنگناتی ھے ۔

چمکتا چاند سا چہرہ

کھنکتا شو خ سالہجہ

دیے جلتے ھیں آنکھوں میں

بڑی شوخی ھے باتوں میں

فضائیں دیکھ کر اسکو

خوشی سے جھوم جاتی ھیں

چمکتی رات اسکے نین میں

سپنے جگاتی ھے ۔ ۔ ۔

تمازت دھوپ کی چہر ے پہ اسکے

گل کھلاتی ھے ۔ ۔ ۔

کبھی بارش کے موسم میں

سہانے کھیل کشتی کے

کبھی گڑیوں کی شادی ھو

کبھی گیتوں کی بازی ھو

یہ ھر دم پیش رھتی ھے

بڑی الہّڑ سی لڑکی ھے

یہ کتنی شو خ لڑکی ھے ؟

.............

مگر اب لوگ کہتے ھیں ۔ ۔

عجب بے حس سی لڑکی ھے

بہت کم مسکراتی ھے ،

سدا خاموش رھتی ھے

..........

انہیں معلوم کیسے ھو ؟

وفا کے قید خانے میں ۔

فرائض کے نبھانے میں

جو لڑکی دار چڑھتی ھے

جسے سپنوں کے بننے کی

سزائیں وقت نے دی ھو ں ،

جو رسموں اور رواجوں کے

الاؤ میں سلگتی ھو ۔ ۔ ۔

لبوں کی نوک پر جسکے ۔ ۔

گلے بے جان ھوتے ھوں

جسم کی قید میں ۔ ۔ ۔

جب روح اکثر پھڑپھڑاتی ھو

تو اک کمزور سی لڑکی ۔ ۔

یونہی بے موت مرتی ھے

تو پھر یوں لوگ کہتے ھیں ۔ ۔

بہت سنجیدگی اوڑھے ۔ ۔

عجب بے حس سی لڑکی ھے

بھت کم مسکراتی ھے ۔ ۔

سدا خاموش رھتی ھے ۔ ۔

Share this post


Link to post
Share on other sites

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
Sign in to follow this  

×

Important Information

We have placed cookies on your device to help make this website better. You can adjust your cookie settings, otherwise we'll assume you're okay to continue.