Emaad 56 Posted December 11, 2009 اُف یہ بیویاں ۔۔۔ ادھ پکی کھچڑی ہے نوش فرمائیں گے کیا توبہ خالی پیٹ ہی دفتر چلے جائیں گے کیا چائے میں لہسن کی بو آگئی ہے تو کیا ہوا اللہ اللہ آپ ماں بہن پر اتر آئیں گے کیا دودھ میں مکھی تھی چوہا تو نہیں تھا حضور ہاتھ دھو کر پیچھے ہی پڑ جائیں گے کیا جل گئی ہیں ساری روٹیاں تو کیا ہوا آپ ایک نوالہ تک منہ میں نہ لے جائیں گے کیا نیم کے پتوں کی چٹنی توس پر کیا مل کے دوں یہ بھی اگر کھاتے نہیں تو اور پھر کھائیں گے کیا گھر میں آٹے کی سویاں تھی وہ بھی بکری کھاگئی بُھٹے کی داڑھی سویاں جان کے کھائیں گے کیا پیاز کا حلوہ بنادوں ذرا رک جائیے بھوکے رہ کر میری ناک کٹوائیں گے کیا بدمزاجی حد سے گذری بندہ پرور کب تک ہم کہیں گے کھائیے اور آپ کہیں کھائیں گے کیا Share this post Link to post Share on other sites
Emaad 56 Posted December 11, 2009 دیکھا ہے جب بھائیوں کویوں واہ واہ کرتے ہوئے ہم بلک کر رو پڑے بس ویاہ ویاہ کرتے ہوئے کب آئے گا موسم دیگیں گھر میں میرے پکنے کا کب میں دیکھوں گا شہنائی ٹھاہ ٹھاہ کرتے ہوئے رات جب ہم دونوں ہی پکڑے گئے پسِ دیوار تھانے میں ہے رات گذری آہ آہ کرتے ہوئے اُس کی شادی پر میں خود ہی سہرا باندھے آگیا اُس کے بھائی پیچھے بھاگے جا اوہ جا کرتے ہوئے کیا کریں گے ایسے گھر کو جسکی نہ ہمسائی ہو ہو جو ہمسائی تو بیتے حق ادا کرتے ہوئے آرزو ہے عمر ہو پگلے رضا کی سو برس عمرگذرے ہر برس میں اک نکاح کرتے ہوئے Share this post Link to post Share on other sites
Emaad 56 Posted December 11, 2009 لڑکپن میں اپنا ویاہ چاہتا ہوں میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں یہ موٹر یہ کاریں میں کب مانگوں ابا؟ ہاں گوری سے میں بس نکاح چاہتا ہوں بہت جرم تنہائی کے کر لیے ہیں میں اب “ زوج“ کی ہی سزا چاہتا ہوں نہیں غرض مجھکو فرائض شرعی کی نکاحوں کی سنت ادا چاہتا ہوں کتابوں کے پڑھنے کی حاجت ہے کس کو میں ویزہ کسی ملک کا چاہتا ہوں ہوں مسجد بھی جاتا اور بھُونڈی بھی کرتا میری دو رُخی دیکھ میں کیا چاہتا ہوں Share this post Link to post Share on other sites
Amaya 3 Posted December 11, 2009 lolxxx.....good collection Emaad keep it up Share this post Link to post Share on other sites