Jump to content
CooLYar Forums - A Friendly Community by CooLYar
Sign in to follow this  
shahabi

بگار چکن

Recommended Posts

اجزاء:چکن 1.5کلو گرام

محفوظ کی ہوئی سیچوآن ویجی ٹیبل 50گرام

کالے رنگ کیسوئی سوس 1.5گرام

ابالی ہوئی چربی 50ملی لیٹر

سالٹ 75گرام

بغیر چربی کے بیف 75گرام

سرکہ 15ملی لیٹر

پنجنٹ سوس 1.5ملی لیٹر

پیپر کارن سالٹ دس گرام

ادرک 1.5گرام

پرزے پرزے کیا ہوا پیاز 7.5گرام

ویکس پیپر کے کئی شیٹ کنول کے پتے۔ کچھ مٹی۔

پٹ سن کی کچھ رسیاں گیلے کپڑے کا ایک ٹکڑا

ایم ایس جی 1.5گرام

ترکیب:چکن کو دھو کر خشک کر لیں۔ اس کے پروں ، ٹانگوں اور گردن کی ہڈی تو ڑ یں۔ ٹانگوں کے گوشت پر تیز چاقو سے نشان لگائیں (*) چکن کو پیپر کارن اورنمک کا آمیزہ ملیں۔ ادرک، چلی سوس اور سرکہ باہم ملائیں ، چکن میں بھر دیں۔ اس کو15منٹ چکن کے اندر رہنے دیں۔ اور پھر نکال دیں۔ کنول کے پتے ابلتے پانی میں مقشر کر یں۔

پکانے کی ترکیب:

پین کو تیز آگ پر گرم کر یں۔ چربی ، بیف اور پیاز اکٹھے سٹر فرائی کر یں۔ یہاں تک کہ ادھ پکے ہو جائیں۔ کٹی ہوئی محفوظ سبزی ، سرکہ اور ایم ایس جی ڈال دیں۔ پکنے کے بعد ایک طرف رکھ دیں۔

چکن میں بیف میں بھر یں۔ اس کو پہلے چربی میں اور پھر کنول کے پتوں میں لپیٹ دیں۔ اس کے اوپر کنول کے پتوں کی ایک اور تہہ چڑھائیں۔ ان کو آپس میں رسیوں سے باندھ دیں۔ اب مٹی کونمکین پانی سے گوندھیں اور اسے گیلے کپڑے پر پھیلا دیں۔ چکن کو اس کپڑے میں ملفوف کر دیں۔ مٹی چکن کی طرف ہو۔ جب مٹی پٹ سن کر رسیوں سے چپک جائے۔ کپڑا ہٹا لیں۔ اب اس تمام چیزوں کو ویکس پیپر میں لپیٹیں اور اس پر تین ملی میٹر مٹی کی تہہ جمائیں ۔ روسٹ کرنے کے لیے مصنوبر کی لکڑی جلائیں۔ چکن کو پندرہ منٹ آگ پر رکھیں۔ پھر چکن کو صنوبر کی لکڑی سے ڈھانپ دیں۔ اور آدھا گھنٹہ روسٹ کر یں۔ اب چکن کو آگ کے اندر سے نکال کے آگ کے اوپر رکھ دیں۔ پھر چکن کو دو گھنٹے تک گرم راکھ میں دبائے رکھیں۔ مٹی ہٹائیں۔ پتے ہٹائیں۔ اور پلیٹ میں رکھ کر پیش کر یں۔

Share this post


Link to post
Share on other sites

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
Sign in to follow this  

×

Important Information

We have placed cookies on your device to help make this website better. You can adjust your cookie settings, otherwise we'll assume you're okay to continue.