Jump to content
CooLYar Forums - A Friendly Community by CooLYar
shy

Soch...

Recommended Posts

Dard Itna hay kay Her Rug Main Hay Mehshar Bharpa

Ur Sakoun Aisa Kay Mar Janay Ko0 jee Chahta Hay...

Share this post


Link to post
Share on other sites

ابھی کچھ دیر میں محسن! وہ پتھر ٹوٹ جائے گا

میں اس کی سرد مہری پہ محبت مار آیا ہوں

Share this post


Link to post
Share on other sites

یہ فلک یہ ماہ و انجم، یہ زمین یہ زمانہ

تیرے حُسن کی حکایت، میرے عشق کا فسانہ

یہ ہے عشق کی کرامت، یہ کمالِ شاعرانہ

ابھی مُنہ سے بات نکلی، ابھی ہو گئی فسانہ

یہ علیل سی فضائیں، یہ مریض سا زمانہ

تیری پاک تر جوانی، تیرا حُسنِ معجزانہ

مجھے چاکِ جیب و دامن سے نہیں مناسبت کچھ

یہ جُنوں ہی کو مبارک، رہ و رسمِ عامیانہ

تجھے حادثاتِ پیہم سے بھی کیا ملے گا ناداں؟

تیرا دل اگر ہو زندہ، تو نفَس بھی تازیانہ

تیری اِک نمود سے ہے، تیرے اِک حجاب تک ہے

میری فکرِ عرش پیما، میرا نازِ شاعرانہ

یہ تیرا جمالِ کامل، یہ شباب کا زمانہ

دلِ دشمناں سلامت، دلِ دوستاں نشانہ

کبھی حُسن کی طبیعت نہ بدل سکا زمانہ

وہی نازِ بے نیازی، وہی شانِ خسروانہ

مجھے عشق کی صداقت پہ بھی شک سا ہو چلا ہے

میرے دل سے کہہ گئی کیا، وہ نگاہِ ناقدانہ

تجھے اے جگر! ہوا کیا کہ بہت دنوں سے پیارے!

نہ بیانِ عشق و مستی، نہ حدیثِ دلبرانہ....

جگر مراد آبادی

Share this post


Link to post
Share on other sites

میں آڑھے ترچھے خیال سوچوں

کہ بے ارادہ کتاب لکھوں

کوئی شناسا غزل تراشوں

کہ اجنبی انتساب لکھوں

گنوا دوں اک عمر کے زمانے

کہ ایک پل کا حساب لکھوں

میری طبیعت پہ منحصر ہے

میں جس طرح کا نصاب لکھوں

یہ میرے اپنے مزاج پر ہے

عذاب سوچوں ثواب لکھوں

طویل تر ہے سفر تمہیں کیا؟

میں جی رہا ہوں مگر تمہیں کیا؟

مگر تمہیں کیا کہ تم تو کب سے

میرے ارادے گنوا چکے ہو

جلا کے سارے حروف اپنے

میری دعائیں بجھا چکے ہو

میں رات اوڑھوں کہ صبح پہنوں

تم اپنی رسمیں اٹھا چکے ہو

سنا ہے سب کچھ بھلا چکے ہو

تو اب میرے دل پہ جبر کیسا؟

یہ دل تو حد سے گزر چکا ہے

گزر چکا ہے مگر تمہیں کیا؟

خزاں کا موسم ٹھہر چکا ہے

ٹھہر چکا ہے مگر تمہیں کیا؟

مگر تمہیں کیا کہ اس خزاں میں

میں جس طرح کے بھی خواب لکھوں....

Share this post


Link to post
Share on other sites

ٹوٹتے جاتے ہیں سب آئنہ خانے میرے

وقت کی زد میں ہیں یادوں کے خزانے میرے.

زندہ رہنے کی ہو نیّت تو شکایت کیسی

میرے لب پر جو گِلے ہیں وہ بہانے میرے

رخشِ حالات کی باگیں تو مرے ہاتھ میں تھیں

صرف میں نے کبھی احکام نہ مانے میرے

میرے ہر درد کو اس نے اَبَدیّت دے دی

یعنی کیا کچھ نہ دیا مجھ کو خدا نے میرے

میری آنکھوں میں چراغاں سا ہے مستقبل کا

اور ماضی کا ہیولٰی ہے سَرھانے میرے

تُو نے احسان کیا تھا تو جتایا کیوں تھا

اس قدر بوجھ کے لائق نہیں شانے میرے

راستہ دیکھتے رہنے کی بھی لذّت ہے عجیب

زندگی کے سبھی لمحات سہانے میرے

جو بھی چہرہ نظر آیا ترا چہرہ نکلا

تو بصارت ہے مری، یار پرانے میرے

سوچتا ہوں مری مٹّی کہاں اڑتی ہوگی

اِک صدی بعد جب آئیں گے زمانے میرے

صرف اِک حسرتِ اظہار کے پر تو ہیں ندیم

میری غزلیں ہوں کہ نظمیں کہ فسانے میرے

(احمد ندیم قاسمی

Share this post


Link to post
Share on other sites

!!...Chale Aao k phr Se Ajnabi ho kar Milen...!!

!!...Tum Mera Nam Pucho Main tmhara Hall puchon...!!

Share this post


Link to post
Share on other sites

نہ وعدہ ہے کوئی تم سے

رشتہ نبھانے کا

نہ کوئی اور دل میں تہیہ یا ارادہ ہے

کئی دن سے مگر دل میں

عجیب الجھن سی رہتی ہے

نہ تم اس داستان کے سرسری سے کردار ہو

نہ قصہ اتنا سادہ ہے

تعلق جو میں سمجھا تھا کہیں اس سے زیادہ ہے...

( امجد اسلام امجد )

Share this post


Link to post
Share on other sites

وہ کیا چیز ہے آہ جس کے لیے

ہر اک چیز سے دل اٹھا کر چلے

Share this post


Link to post
Share on other sites

میں آئینہ تھا ، وہ میرا خیال رکھتی تھی

میں ٹوٹتا تھا تو چن کر سنبھال رکھتی تھی

میں جب بھی ترک تعلق کی بات کرتا تھا ،

وہ روکتی تھی مجھے ، کل پے ٹال رکھتی تھی

وہ میرے درد کو چنتی تھی اپنی پوروں سے

وہ میرے واسطے خود کو نڈھال رکھتی تھی

وہ ڈوبنے نہیں دیتی تھی دکھ کے دریا میں

میرے وجود کی ناؤ اچھال رکھتی تھی

دعائیں اس کی بلائو کو روک لیتی تھیں

وہ میرے چار سو ہاتھوں کی ڈھال رکھتی تھی

اک ایسی دھن کے نہیں پھر کبھی میں نے سنی

وہ منفرد سا ہنسی میں کمال رکھتی تھی

اسے ندامتیں میری کہاں گوارہ تھیں

وہ میرے واسطے آسان سوال رکھتی تھی

بچھڑ کے اس سے میں دنیا کی ٹھوکروں میں ہوں محسن

وہ پاس تھی تو مجھے لازوال رکھتی تھی

Share this post


Link to post
Share on other sites

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now

×

Important Information

We have placed cookies on your device to help make this website better. You can adjust your cookie settings, otherwise we'll assume you're okay to continue.