Aiza 104 Posted August 28, 2013 (۱) سچا ایمان وہ ہے جس کو ہم خود سچ جانیں اور پر بھروسہ رکھیں۔ (۲) ضمیر صرف حق و راستی کا دوسرا نام ہے۔ (۳) برائی کرنے کی نسبت برائی کا برداشت کرنا بہتر ہے۔ (۴) کبھی بیوقوف بھی عقلمندوں کو صلاح دے سکتے ہیں۔ (۵) برے بہانوں کی نسبت بہانہ نہ کرنا ہی اچھا ہے۔ (۶) تکلیفوں کو خاک پر مگر مہربانیوں کو سنگِ مرمر پر لکھو۔ (۷) ہر کام جو دل سے کیا جائے وہ آسان ہے۔ (۸) تلوار کی نسبت شکم پروری نے زیادہ نقصان کئے ہیں۔ (۹) بھوکا پیٹ کسی کی نہیں سنتا۔ (۱۰) بند منہ میں کبھی مکھیاں نہیں پڑتیں۔ Share this post Link to post Share on other sites