Jump to content
CooLYar Forums - A Friendly Community by CooLYar
Sign in to follow this  
Aiza

عطار تذکرۃ &#157

Recommended Posts

ایک شخص حضرت بایزید بسطامی رحمتہ الله علیہ کے صبح کے معمولات دیکھنے کو ٹھہر گیا تو اس نے دیکھا کہ آپ نے الله کی ایک ضرب لگائی اور اتنے زور سے زمین پر گرے کہ سر میں شدید چوٹ آ گئی - لوگوں کے سوال

کرنے پر بتایا کہ

جب میں عرش خداوندی کے نزدیک پہنچا اور دریافت کیا کہ الله کہاں ہے ؟

جواب ملا کہ اسے اہل زمین کے شکستہ قلوب میں تلاش کرو - کیونکہ اہل آسمان بھی اس کو وہیں تلاش

کیا کرتے ہیں -

جس وقت میں مقام قرب میں داخل ہوگیا تو مجھ سے سوال کیا گیا کہ کیا چاہتے ہو ؟

میں نے عرض کیا کہ جو کچھ ہے وہی دے دیجئے - حکم ہوا کہ ہماری دائمی قربت کے لئے خود کو فنا کر دو اور میں نے اس کو منظور کر لیا - پھر میں نے عرض کیا کہ فیض و برکت کے حصول کے بغیر میں یہاں سے نہیں ٹل سکتا -

پھر سوال ہوا اور کیا چاہتے ہو ؟

میں نے پوری مخلوق کی مغفرت طلب کی - حکم ہوا کہ غور سے دیکھو اور جب میں نے غور سے دیکھا تو ہر مخلوق کے ہمراہ ایک شفیع موجود تھا لیکن الله کی سب سے زیادہ نظر کرم مجھ پر تھی - پھر میں نے خاموش رہنے کے بعد عرض کیا کہ ابلیس پر بھی رحم فرما دے جواب ملا کہ وہ آگ ہے اور آگ کے لئے آگ ہی مناسب ہے لیکن تم آگ سے بچنے کی کوشش کرتے رہو -

اس کے بعد الله نے میرے سامنے دو مقام پیش کیے ، لیکن میں نے ان میں سے

ایک کو بھی قبول نہیں کیا -

پھر سوال ہوا کہ اور کیا چاہتے ہو ؟

میں نے عرض کیا کہ بلا طلب جو کچھ مل جائے -

حضرت شیخ فرید الدین: عطار تذکرۃ الاولیاء

Share this post


Link to post
Share on other sites

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
Sign in to follow this  

×

Important Information

We have placed cookies on your device to help make this website better. You can adjust your cookie settings, otherwise we'll assume you're okay to continue.