sho_shweet 657 Posted December 14, 2013 وہ اک تازہ گلاب تھا صبح جب میں گھر سے نکلا تو باہر رکھے گلاب کے پودے میں سے ایک چھوٹا سا گلاب کا پھول ٹوٹا ہوا پڑا تھا۔ شاید تھوڑی دیر پہلے ہی گرا تھا اسی لیے بالکل تازہ اور کھلا کھلا تھا۔ مجھے پھول توڑنا بالکل پسند نہیں ہے، نہ ہی میں کسی کو توڑنے دیتا ہوں۔ اسی لیے اس چھوٹے سے گلاب کو زمین پر پڑے دیکھ کر بہت افسوس ہوا اور میں نے اسے اٹھا کر اپنی گاڑی کے ڈیش بورڈ پر رکھ دیا۔ کچھ گھنٹوں بعد جب میں نے اسے دیکھا تو وہ جو صبح کھلا ہوا تھا اب ایک کلی میں بدل چکا تھا اور کافی حد تک مرجھا چکا تھا۔ شاید بلکہ یقینا” سورج کی تپش کی وجہ سے۔ وہ خود تو مرجھا گیا مگر اس کی بھینی بھینی خوشبو اب بھی پھیلی ہوئی تھی۔کچھ لوگ بھی ایسے ہی ہوتے ہیں نا؟ بالکل ترو تازہ ہوتے ہیں۔ ہر پل مسکراتے، خوشیاں بکھیرتے مگر پھر ہمارے سخت لہجے یا کڑوے الفاظ بالکل اسی طرح ان کی مسکراہٹ چھین لیتے ہیں۔ وہ ہمارے الفاظ اور لہجے کی گرمی نہیں سہہ پاتے اور بالکل اسی گلاب کے پھول کی طرح مرجھا جاتے ہیں۔ رنگ ماند پڑ جاتے ہیں، تازگی ختم ہوجاتی ہے۔ مگر پھر بھی ان کا احساس، ان کی باتیں ہمارے ارد گرد ہمیشہ رہتی ہیں۔ بالکل ایسی ہی خوشبو کی طرح۔ اپنے ارد گرد کا جائزہ لیجیے۔ کہیں کوئی تازہ گلاب مرجھا نہ جائے۔ کسی کی مسکراہٹ آپ کی ایک جھڑکی کی نظر نہ ہوجائے۔ کیونکہ کھلنے میں وقت لگتا ہے مگر مرجھانے کے لیے چند پل بھی کافی ہوتے ہیں۔ ! 1 Share this post Link to post Share on other sites
shy 468 Posted December 14, 2013 theek kaha...hum bolne se pehle sochte nahi ke humare alfaaz auron par kiya asar kar rahe hain... aur phir jab humein ehsaas hota hai toh der ho chuki hoti hai bohat kam log aise hote hain jo auron ka dukh samjhte hain insaan khuda ki sab se khoobsurat takhleek hai is mein koi shak nahi lekin jis tarha ka ajkal ka insaan ho gaya hai issey dekh ke sirf afsos hota hai... Share this post Link to post Share on other sites
Sharp 62 Posted January 30, 2014 Even if still You know about the badness in someone...... don't call it!!!.......................... Cause if you separate the bad from the good!................... you won't compline's!!!!...................... Their is always a good human living inside!!..................... Only if you can find out!!!............................ Share this post Link to post Share on other sites