Jump to content
CooLYar Forums - A Friendly Community by CooLYar
Sign in to follow this  
Ramz

Sahar W Aftaar K Adaab

Recommended Posts

احادیث مبارکہ میں روزے کا جو عظیم اجر بیان کیا گیا ہےاس کی امت کو آرزو کرنی چاہیے۔ایک روایت میں اس طرح آتا ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا کہ لوگو! تمہارے پاس رمضان آن پہنچا ہے، برکت کا مہینہ آگیا ہے، اللہ کی رحمت نےتمہیں ڈھانپ لیا ہےسنو! اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا نزول ہورہا ہےگناہ معاف کیےجارہےہیں دعائیں قبول ہورہی ہیں اور اللہ تعالیٰ دیکھ رہا ہےکہ کون تم میں سےعبادتوں اور نیکیوں میں ایک دوسرےسےبڑھنےکی کوشش کرتا ہے پھر وہ ایسےعابدوں کا اپنےفرشتوں میں فخر کرتا ہے، لوگو! اللہ تعالیٰ کو اپنا جوش عمل دکھائو اور یاد رکھو حقیقی بدبخت وہ شخص ہےجو اس مہینہ کی رحمتوں سےمحروم رہا۔(طبرانی)

لہذا خاص طور پر افطار کےقریب اللہ تعالیٰ سےدعا کیجیےکہ یا اللہ! میرے روزے کو قبول فرما کر اور مجھےوہ اجر وثواب دیجیےجس کا آپ نےوعدہ کیا ہے۔افطار کےوقت روزےدار جو دعا مانگےاس کی دعا قبول کی جاتی ہےرد نہیں کی جاتی۔(بحوالہ ترمذی)

افطار کےوقت کی دعا یہ ہے۔

اَللّٰھُمَّ لَکَ صُمتُ وَ عَلٰی رِزقِکَ اَفطَرتُ۔ (بحوالہ ابو دائود)

اےاللہ! میں نےآپ ہی کےواسطےروزہ رکھا اور آپ ہی کےرزق سےافطار کیا۔

افطار کرنےکےفوراً بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھا کرتےتھے۔

ذَھَبَ الظَّمَاُ وَ ابتَلَتِ العُرُوقُ وَ ثَبَتِ الاَجرُ اِنشَا اللّٰہُ تَعَالیٰ۔ (بحوالہ ابو دائود)

اللہ کا شکر ہے پیاس بجھ گئی (خشک) رگیں تر ہوگئیں اور اللہ نےچاہا تو اجر بھی طےہے۔

ایک اور روایت میں اس طرح آتا ہےکہ روزےدار کو اس کےافطار کےوقت ایک دعا ملی ہےجو رد نہیں کی جاتی وہ یہ ہے۔

اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَساَلُکَ بِرَحمَتِکَ الَّتِی وَسِعَت کُلَّ شَئٍی اِن تَغفِرَ لِی ذُنَوبِی۔(بحوالہ ابن ماجہ و حاکم و بیہقی)

اےاللہ میں تجھ سےتیری اس رحمت کےصدقےجو ہر چیز پر چھائی ہوئی ہےیہ سوال کرتا ہوں کہ تو میرےتمام گناہ بخش دے۔

افطار کی دعا کےساتھ ہی محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم نےامت کو اس کی بھی ہدایت فرمادی کہ روزہ افطار کس سےکیا جائے۔فرمایا: جب تم میں سےکسی کا روزہ ہو تو وہ کھجور سےافطار کرے اگر کھجور نہ پائےتو پھر پانی ہی سےافطار کرےاس لیےکہ پانی کو اللہ تعالیٰ نےطہور بنایا ہے۔

(بحوالہ مسند احمد،ابوداود،ترمذی،ابن ماجہ و دارمی)

اللہ تعالیٰ نےاپنےبندوں کی آسانی کےلیےقرآن پاک میں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےامت کو عملی نمونہ پیش کرکےروزےکو کس وقت شروع کیا جائےاور کس وقت افطار کیا جائےبتادیا ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے۔

وَ کُلُوا وَ اشرَبُوا حَتّٰی یَتَبَیَّنَ لَکُمُ الخَیطَ الاَبیَضُ مِنَ الخَیطِ الاَسوَدِ مِنَ الفَجرِ ص ثُمَّ اَتِمُّوا الصِّیَامَ اِلَی الَّیل

(البقرۃ:٧٨١)

تم کھاتےپیتےرہو یہاں تک کہ صبح کا سفید دھاگہ سیاہ دھاگےسےظاہر ہوجائےپھر رات تک روزےکو پورا کرو۔

سحری کےسلسلےمیں آپ صلی اللہ علیہ سلم نےامت کو تلقین کی اور فرمایا کہ ہمارےاور اہل کتاب کےروزوں کےدرمیان فرق کرنےوالی چیز سحری کھانا ہے۔

(بحوالہ مسلم)

ایک اور موقعہ پر فرمایا سحری کھائو کیونکہ سحری کھانےمیں برکت ہے۔

(بحوالہ بخاری و مسلم)

اسی طرح افطار کےسلسلےمیں امت کو اس طرح ہدایت کی دین اس وقت تک برابر غالب(و قائم) رہےگا جب تک لوگ افطار جلد کرتےرہیں گےکیونکہ یہود و نصارٰی (افطار کرنےمیں) دیر کرتےہیں،

(بحوالہ ابو دائود و ابن ماجہ)۔

ایک موقعہ پر اس طرح فرمایا کہ جب تک میری امت کےلوگ افطار میں جلدی کرتےرہیں گےوہ اچھےحال میں رہیں گے

(بحوالہ بخاری و مسلم)

ایک اور روایت میں اس طرح آتا ہےکہ تین باتیں اخلاق نبوت میں سےہیں

١۔ روزہ جلدی افطار کرنا

٢۔ سحری دیر سےکھانا اور

٣۔ نماز میں دایں ہاتھ بائیں کےاوپر باندھنا۔

(بحوالہ طبرانی)

کس قدر عجیب بات ہےکہ سحری کھانےمیں بندےکا اپنا فائدہ ہےلیکن اللہ تعالیٰ کےیہاں اس کا بھی اجر و ثواب ہے۔ سحری کا وقت دعا کی قبولیت کا وقت ہوتا ہےاور سحری میں بھی یہ بہتر ہےکہ رات کےآخری حصےمیں کی جائے، جیسا کہ ایک روایت میں اس طرح آتا ہےکہ میری امت کےحالات اس وقت تک اچھےرہیں گےجب تک کہ افطار میں تاخیر نہ کریں گےبلکہ جلدی کریں گےاور سحری میں جلدی نہیں کریں گےبلکہ تاخیر کریں گے۔

(بحوالہ مسند احمد)

رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےرمضان کےروزوں کو رکھنےکےعلاوہ دوسروں کےروزوں کا ثواب حاصل کرنےکا طریقہ بھی امت کو بتلادیا وہ اس طرح کہ جس نےکسی روزہ دار کو افطار کرایااسےاس (روزہ دار) کےبرابر ثواب ہوگا بغیر اس کےکہ روزہ دار کےثواب میں کوئی کمی ہو۔

(بحوالہ ترمذی و نسائی)

کسی کےیہاں روزہ افطارکریں تو یہ دعا پڑھیے۔

اَفطَرَ عِندَکُم الصَّائِمُونَ وَ اَکَلَ طَعَامَکُم الاَبرَارُ وَ صَلَّت عَلَیکُمُ المَلٰئِکَۃ

(بحوالہ مسند احمد و ابودائود)

اللہ کرے تمہارےیہاں روزےدار روزے افطار کریں اور تمہارا کھانا نیک لوگ کھایا کریں اور فرشتےتمہارےلیےرحمت کی دعائیں کریں

Share this post


Link to post
Share on other sites

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
Sign in to follow this  

×

Important Information

We have placed cookies on your device to help make this website better. You can adjust your cookie settings, otherwise we'll assume you're okay to continue.