ZartashiaAli 2 Posted July 12, 2011 میرا ساون بھی تُم ہو، میری پیاس بھی تُم ہو صحرا کی بانہوں میں چُھپی آس بھی تُم ہو تُم یوں تو بہت دُور، بہت دُور ہو مجھ سے احساس یہ ہوتا ہے میرے پاس بھی تُم ہو ہر زخم کی آغوش میں ہے درد تمھارا ہر درد میں تسکین کا احساس بھی تُم ہو کھو جاؤ تو ویران سی ہو جاتی ہیں راہیں مِل جاؤ تو پھر جینے کا احساس بھی تُم ہو لکھتا ہوں تو تُم ہی اُترتے ہو قلم سے پڑھتا ہوں تو لہجہ بھی تُم، آواز بھی تُم ہو Share this post Link to post Share on other sites