Jump to content
CooLYar Forums - A Friendly Community by CooLYar
Sign in to follow this  
Hoorainraza

محبت تم نے ک&#17

Recommended Posts

محبت

(دل دریا سمندر، واصف علی واصف)

دراصل محبت ، آرزوئے قربِ حسن کا نام ہے۔ ہم ہمہ وقت جس کے قریب رہنا چاہتے ہیں، وہی محبوب ہے۔ محبوب ہر حال میں حسین ہوتا ہے۔ کیونکہ حسن تو دیکھنے والے کا اپنا انداز نظر ہے۔ ہم جس زات کی بقا کے لیے اپنی زات کی فنا تک بھی گوارا کرتے ہیں، وہی محبوب ہے۔

محب اور محبوب میں خامی نظر نہیں آتی۔ اگر نظر آئے تو محسوس نہیں ہوتی۔ محسوس ہو بھی تو ناگوار نہیں گزرتی۔محبوب کی ہر ادا دلبری ہے یہاں تک کہ اس کا ستم بھی کرم ہے۔ اس کی وفا بھی پر لطف اور جفا بھی پر کشش۔ محبوب کی جفا کسی محب کو ترک وفا پر مجبور نہیں کرتی۔ دراصل وفا ہوتی ہی بے وفا کے لیے ہے۔ محبوب کی راہ میں انسان معذوری و مجبوری کا اظہار نہیں کرتا۔ محبوب کی پسند و ناپسند محب کی پسند و ناپسند بن کے رہ جاتی ہے۔ محبت کرنے والے جدائی کے علاوہ کسی اور قیامت کے قائل نہیں ہوتے۔

محبت اشتہائے نفس اور تسکین وجود کا نام نہیں۔ اہل ہوس کی سائیکی اور ہے، اہل دل کا انداز فکر اور۔ محبت دو روحوں کے نہ ختم ہونے والی باہمی پرواز ہے۔

محبت کے لیے کوئی خاص عمر مقرر نہیں۔ محبت زندگی کے کسی دور میں بھی ہو سکتی ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ ایک انسان کو پوری زندگی میں بھی محبت سے آشنا ہونے کا موقع نہ ملے۔ سوز دل پروانہ کسی مگس کے نصیب میں نہیں ہوتا۔

عقیدوں اور نظریات سے محبت نہیں ہو سکتی۔ محبت انسان سے ہوتی ہے۔ اگر پیغمبر سے محبت نہ ہو، تو خدا سے محبت یا اسلام سے محبت نہیں ہو سکتی۔

Share this post


Link to post
Share on other sites

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
Sign in to follow this  

×

Important Information

We have placed cookies on your device to help make this website better. You can adjust your cookie settings, otherwise we'll assume you're okay to continue.