shy 468 Posted September 1, 2013 جب بھی سوچا کہ شبِ ہجر نہ ہوگی روشن مجھ کو سمجھانے تیری یاد کے جگنو آئے Share this post Link to post Share on other sites
shy 468 Posted September 2, 2013 تیرے خوشبو میں بسے خط میں جلاتا کیسے پیار میں ڈوبے ہوئے خط میں جلاتا کیسے تیرے ہاتھوں کے لکھے خط میں جلاتا کیسے جن کو دنیا کی نگاہوں سے چھپائے رکھا جن کو ایک عمر کلیجے سے لگائے رکھا دین جن کو جنھیں ایمان بنائے رکھا تیرے خوشبو میں بسے خط میں جلاتا کیسے جن کا ہر لفظ مجھے یاد ہے پانی کی طرح یاد تھے مجھ کو جو پیغام زبانی کی طرح مجھ کو پیارے تھے جو انمول نشانی کی طرح تیرے خوشبو میں بسے خط میں جلاتا کیسے تو نے دنیا کی نگاہوں سے جو بچ کر لکھے سال ہا سال میرے نام برابر لکھے کبھی دن میں تو کبھی رات کو اٹھ کر لکھے تیرے خوشبو میں بسے خط میں جلاتا کیسے پیار میں ڈوبے ہوئے خط میں جلاتا کیسے تیرے ہاتھوں کے لکھے خط میں جلاتا کیسے تیرے خط آج میں گنگا میں بہا آیا ہوں آگ بہتے ہوئے پانی میں لگا آیا ہوں Share this post Link to post Share on other sites
shy 468 Posted September 4, 2013 ضروری بات کہنی ہو کوئی وعدہ نبھانا ہو اسے آواز دینی ہو اسے واپس بلانا ہو ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں مدد کرنی ہو اُس کی، یار کی ڈھارس بندھانا ہو بہت دیرینہ رستوں پر کسی سے ملنے جانا ہو ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں بدلتے موسموں کی سیر میں دل کو لگانا ہو کسی کو یاد رکھنا ہو کسی کو بھول جانا ہو ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں کسی کو موت سے پہلے کسی غم سے بچانا ہو حقیقت اور تھی کچھ اس کو جا کے یہ بتانا ہو ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں Share this post Link to post Share on other sites
sho_shweet 657 Posted September 5, 2013 nhi duniya ko jab parwah hmari to phir duniya k parwah q kren hum?? Share this post Link to post Share on other sites
shy 468 Posted September 6, 2013 عشق ایسا عجیب دریا ہے جو بنا ساحلوں کے بہتا ہے ہیں غنیمت یہ چار لمحے پھر نہ ہم ہیں، نہ یہ تماشا ہے زندگی اک دکان کھلونوں کی وقت بگڑا ہوا سا بچہ ہے اے سرابوں میں گھومنے والے دل کے اندر بھی ایک رستہ ہے اس بھری کائنات کے ہوتے آدمی کس قدر اکیلا ہے آئنے میں جو عکس ہے امجد کیوں کسی دوسرے کا لگتا ہے Share this post Link to post Share on other sites
shy 468 Posted September 6, 2013 کیا جانے کس ادا سے لیا تو نے میرا نام دنیا سمجھ رہی ہے کہ سچ مچ تیرا ہوں میں 1 Share this post Link to post Share on other sites
shy 468 Posted September 6, 2013 ہے شوق اور ضبطِ شوق میں، دن رات کشمکش دل مجھ کو، میں ہوں دل کو پریشاں کیے ہوئے Share this post Link to post Share on other sites
sho_shweet 657 Posted September 7, 2013 there is difference between people who r smart and the people who get gud grades... 1 Share this post Link to post Share on other sites
shy 468 Posted September 7, 2013 پلٹ کے دیکھ ذرا میرے شیشہ رو مجھ میں تیرے جمال کا پرتو ھے چار سو مجھ میں میں شہرِ ذات سے نکلوں تو اب کدھر جاؤں؟ دکھائی دینے لگا ھے جہاں کو تو مجھ میں گزر گیا مجھے صدیوں کی تشنگی دے کر وہ ایک پل کہ بھرا تھا میرا سبو مجھ میں مآل دیدہء حسرت ھے نقش نقش تیرا تو نقش ھو جا کسی طرح ہو بہو مجھ میں ھے بارگاہِ محبت میں کون سجدہ نیاز کہ تیری یاد تو بیٹھی ھے بے وضو مجھ میں یہ دل دیارِ محبت میں خاک ھو جاۓ کبھی نہ مانند پڑے تیری آرزو مجھ میں سماعتوں میں کھنکتے ھیں نقرئی گھنگرو تو ھر گھڑی ھے کہیں محوِ گفتگو مجھ میں محاذِ عشق پہ خود کو بناۓ رکھا ڈھال چھپا ھوا تھا تیرے نام کا عدو مجھ میں Share this post Link to post Share on other sites
shy 468 Posted September 7, 2013 وجود کی بساط پر بڑی عجیب مات تھی یقین لٹا کے اٹھ گئے، گماں بچا کے رکھ دیا Share this post Link to post Share on other sites
shy 468 Posted September 7, 2013 میری آنکھیں میرے سب خواب کھونا چاہتی ہے کوئی طاقت میری کشتی ڈبونا چاہتی ہے کوئی دکھ ہو تمنا یا کوئی حسرت ملے بس یہ قمست کھیلنے کو اک کھلونا چاہتی ہے سنو جاتے ہوئے تم کھڑکیاں بھی بند کر جاؤ میرے گھر میں میری تنہائی رونا چاہتی ہے اٹھاؤ اپنی یادوں کو یہاں سے دور لے جاؤ وفا اب تھک چکی اتنی کہ سونا چاہتی ہے محبت بھی عجب شے ہے کبھی چھپتی پھرے خود جتاتی ہے کبھی رسوا بھی ہونا چاہتی ہے تباہی در پہ میرے دستکیں دینے لگی اب تیری چاہت میرے دل میں سمونا چاہتی ہے Share this post Link to post Share on other sites
shy 468 Posted September 7, 2013 نہ جانے کیوں مگر دل چاہتا ہے کہ وفا کو آگ لگ جائے محبت بھاڑ میں جائے Share this post Link to post Share on other sites
shy 468 Posted September 7, 2013 لمحہ لمحہ ھو رھے ھیں زندگی سے ھم بعید لحظہ لحظہ موت کی جانب بڑھتے جاتے ھیں ھم Share this post Link to post Share on other sites
shy 468 Posted September 7, 2013 میں جو مصروف نظر آتا ھوں بہت مجبور بھی هو سکتا ھوں Share this post Link to post Share on other sites
shy 468 Posted September 8, 2013 وہ جو میں ھوں ذرا سا باقی ھوں وہ جو تم تھے مر گئے مجھ میں Share this post Link to post Share on other sites
shy 468 Posted September 8, 2013 آنکھوں کو التباس بہت دیکھنے میں تھے کل شب عجیب عکس میرے آئینے میں تھے ہر بات جانتے ہوئے دل مانتا نہ تھا ہم جانے اعتبار کے کس مرحلے میں تھے وصل و فراق دونوں ہیں اک جیسے ناگزیر کچھ لطف اُس کے قرب میں، کچھ فاصلے میں تھے آندھی اڑا کے لے گئی جس کو ابھی ابھی منزل کے سب نشان اُسی راستے میں تھے چُھو لیں اُسے کہ دور سے بس دیکھتے رہیں تارے بھی رات میری طرح، مخمصے میں تھے جگنو، ستارے، آنکھ، صبا، تتلیاں، چراغ سب اپنے اپنے غم کے کسی سلسلے میں تھے جتنے تھے خط تمام کا تھا ایک زاویہ پھر بھی عجیب پیچ میرے مسئلے میں تھے امجد! کتابِ جاں کو وہ پڑھتا بھی کس طرح لکھنے تھے جتنے لفظ، ابھی حافظے میں تھے.... امجد اسلام امجد Share this post Link to post Share on other sites
shy 468 Posted September 8, 2013 ﯾﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻃﺮﺯِ ﺗﺨﺎﻃﺐ ﺑﮭﯽ ﺧﻮﺏ ﮨﮯ ﻣﺤﺴﻦ ﺭﮐﺎ ﺭﮐﺎ ﺳﺎ ﺗﺒﺴﻢ ﺧﻔﺎ ﺧﻔﺎ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ Share this post Link to post Share on other sites
shy 468 Posted September 10, 2013 ek umar jisne shor kiya dil mein woh bohat kam raha aankhon mein... Share this post Link to post Share on other sites
shy 468 Posted September 10, 2013 go ke tujh se bohat ikhtelaaf bhi na huwa lekin teri janib se yeh dil saaf bhi na huwa taluqaat ke barzakh mein rakha mujh ko har dum woh mere haq mein na khilaaf bhi na huwa... Share this post Link to post Share on other sites
shy 468 Posted September 10, 2013 انہی خوش گمانیوں میں کہیں جاں سے بھی نہ جاؤ وہ جو چارہ گر نہیں ہے اسے زخم کیوں دکھاؤ؟ یہ اداسیوں کے موسم یونہی رائیگاں نہ جائیں کسی یاد کو پکارو کسی درد کو جگاؤ وہ کہانیاں ادھوری جو نہ ہو سکیں گی پوری انہیں میں بھی کیوں سناؤں انہیں تم بھی کیوں سناؤ؟ یہ جدائیوں کے رستے بڑی دور تک گئے ہیں جو گیا وہ پھر نہ آیا میری بات مان جاؤ کسی بے وفا کی خاطر یہ جنوں فراز! کب تک؟ جو تمہیں بھلا چکا ہے اسے تم بھی بھول جاؤ.... احمد فراز Share this post Link to post Share on other sites