Hoorainraza 38 Posted August 8, 2013 رسول الله صلی الله عليه وسلم نے صدقہء فطر ایک صاع (تقریبا 2.5کلو) کھجور یا ایک صاع 'جو' فرض قرار دیا تھا. غلام،آزاد، مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے تمام مسلمانوں پر. آپ صلی الله عليه وسلم كا حكم يہ تھا کہ نماز(عید) کے لیے جانے سے پہلے یہ صدقہ ادا کر دیا جائے. صحیح بخاری 1503 صدقہء فطر روزوں کی کوتاہیوں غلطیوں کا کفارہ ہے اور ضرورتمند مسلمانوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کا ذریعہ ہے. نوٹ: اپنے زیر استعمال جنس (گندم، جو، باجرہ، کھجور، چاول، کشمش، وغیرہ) اور مالی استطاعت کے حساب سے صدقہء فطر ادا کیا جاسکتا ہے. پاکستان میں 100 سے 325 روپے تک فطرانہ ادا کریں اور اس سے بڑھ کر جو آپ دینا چاہیں. جزاک الله. Share this post Link to post Share on other sites