Jump to content
CooLYar Forums - A Friendly Community by CooLYar
Sign in to follow this  
sehrishkhan

تنہائی

Recommended Posts

تنہائی

تنہائی ایک خیال ہے۔۔ ایک کیفیت کا نام ہے ۔۔ ایک ایسا احساس ہے جو ہر ایک کو میسر نہیں ہوتا۔۔ کچھ لوگ تنہا ہو کر بھی اپنی ذات میں انجمن ہوتے ہیں اور کچھ ۔۔۔۔ آہ میری طرح بھری محفل میں بھی تنہائی کا شکار ہوتے ہیں۔

بہت سے لوگ فطرتاً میری طرح تنہائی پسند ہوتے ہیں۔۔۔ مجھے بھیڑ میں اپنی گمشدگی کا احساس ہونے لگتا ہے۔۔مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میری ذات ایک طرح سے تنہائی کی قید میں ہے۔۔۔ کم ہی ایسے لمحے میسر آتے ہیں جب میں اس کے حصار سے نکل کر باہر کی کھلی ہواؤں میں سانس لے پاتی ہوں۔۔

مشہور شاعر حکیم مومن خان مومن نے اپنے ایک لافانی شعر سے تنہائی کے احساس کو لازوال بنا دیاہے ۔ شعر کچھ یوں ہے ۔

تم میرے پاس ہوتے ہوگویا

جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا

یہ احساس تنہائی کی ایک شدت پسندانہ قسم ہے کہ آپ کو اپنے محبوب کی موجودگی کے احساس کے وقت کسی دوسرے کے ہونے کا احساس تک نہیں ہوتا۔۔۔ یعنی وہ موجود نہیں ہے لیکن اس کے ہونے کا احساس اور اس کی خوشبو آپ کے لاشعور میں اس طرح رس بس چکی ہے کہ وہ آپ کے سامنے موجود ہوتا ہے نا ہونے کے باوجود۔۔۔ تنہائی کی اسی کیفیت سے شاید مومن خان مومن کا واسطہ پڑا تھا۔۔۔

کبھی کبھی ایسا بھی تو ہوتا ہے کہ تنہائی کا احساس ہوتے ہی کتنی دیر سے قید کیے آنسو بے قراری سے چھلک پڑتے ہیں۔۔۔۔۔ اور میں خود سے باتیں کر کے اپنے آپ کو آذاد محسوس کرتی ہوں۔۔ اپنی آواز سنتی ہوں۔۔ میرے اندر موجود۔۔۔ ایک اور میری جیسی۔۔ مجھ سے باتیں کرتی ہے۔۔ اپنی آواز سننے میں بڑا مزہ آتا ہے‘- واقعی میں تنہا نہیں ہوتی ہوں بلکہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ تنہا باقی سب ہیں- کیونکہ میں توہمہ وقت اپنے ساتھ رہتی ہوں جبکہ وہ سب تو دوسروں کے ساتھ رہتے ہیں،میں اپنی آواز کی خود سامع ہوں۔۔ جبکہ باقی سب تو اپنی آوازیں اوروں کو سناتے ہیں- میں تو تنہا ہو کر بھی تنہا نہیں ہوں۔۔۔ اور کچھ تو بھیڑ میں رہ کر بھی اس احساس کا شکار ہیں۔۔۔

میری تنہائی میرے لیے ایک نعمت ہے۔۔ آپ بھی اس کبھی اس کیفیت کا شکار ہو کر دیکھئے گا۔۔۔ بہت لطف و اندوز ہوں گے

_

Share this post


Link to post
Share on other sites

log kehtay hain meray labon pay muskan hai

par kon janay tasavur main hasaya hai kisne

bohat khoob post hai jee

:friends:

yeh tanhai hi to hai jo sirf apni

malkiyat hoti hai

Share this post


Link to post
Share on other sites

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
Sign in to follow this  

×

Important Information

We have placed cookies on your device to help make this website better. You can adjust your cookie settings, otherwise we'll assume you're okay to continue.