BinteAadam 3 Posted September 6, 2011 بوڑھی عورتوں پر پردہ فرض نہیں ہے بوڑھی عورتیں پردہ کریں تو افضل ہے 60. وَ الْقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَآءِ الّٰتِیْ لَا یَرْجُوْنَ نِكَاحًا فَلَیْسَ عَلَیْهِنَّ جُنَاحٌ اَنْ یَّضَعْنَ ثِیَابَهُنَّ غَیْرَ مُتَبَرِّجٰتٍۭ بِزِیْنَةٍ وَ اَنْ یَّسْتَعْفِفْنَ خَیْرٌ لَّهُنَّ وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ۶۰ 60. اور بوڑھی خانہ نشین عورتیں (ف۱۴۲) جنہیں نکاح کی آرزو نہیں ان پر کچھ گناہ نہیں کہ اپنے بالائی کپڑے اتار رکھیں جب کہ سنگار نہ چمکائیں (ف۱۴۳) اور اس سے بچنا (ف۱۴۴) ان کے لئے اور بہتر ہے اور اللہ سنتا جانتا ہے (ف۱۴۲) - جن کا سن زیادہ ہو چکا اور اولاد ہونے کی عمر نہ رہی اور پیرانہ سالی کے باعث ۔ (ف۱۴۳) - اور بال ، سینہ ، پنڈلی وغیرہ نہ کھولیں ۔ (ف۱۴۴) - بالائی کپڑوں کو پہنے رہنا ۔ پارہ 18 سورہ 24 سورہ النور آیت 60 Share this post Link to post Share on other sites
BinteAadam 3 Posted September 6, 2011 مردوں کے لیے حکم 30. قُلْ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِهِمْ وَ یَحْفَظُوْا فُرُوْجَهُمْ ذٰلِكَ اَزْكٰى لَهُمْ اِنَّ اللّٰهَ خَبِیْرٌۢ بِمَا یَصْنَعُوْنَ۳۰ 30. مسلمان مردوں کو حکم دو اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں (ف۵۴) اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں (ف۵۵) یہ ان کے لئے بہت ستھرا ہے بیشک اللہ کو ان کے کاموں کی خبر ہے پارہ 18 سورہ 24 سورہ النور آیت 30 (ف۵۴) - اور جس چیز کا دیکھنا جائز نہیں اس پر نظر نہ ڈالیں ۔ مسائل : مرد کا بدن زیرِ ناف سے گھٹنے کے نیچے تک عورت ہے ، اس کا دیکھنا جائز نہیں اور عورتوں میں سے اپنے محارم اور غیر کی باندی کا بھی یہی حکم ہے مگر اتنا اور ہے کہ ان کے پیٹ اور پیٹھ کا دیکھنا بھی جائز نہیں اور حُرۂ اجنبیہ کے تمام بدن کا دیکھنا ممنوع ہے ۔ اِنْ لَّمْ یَاْمَنْ مِّنَ الشَّھۡوَہ وَ اِنْ اَمِنَ مِنھَا فَالْمَمْنُوعُ النَّظرُ اِلیٰ مَاسِوٰی الْوَجْہِ وَالْکَفِّ وَ القَدَمِ وَ مَنْ یَّامَنُ فَاِنَّ الزَّمَانَ زَمَانُ الْفَسَادِ فَلَا یَحِلُّ النَّظَرُ اِلیَ الحُرَّۃِ الاَجنَبِیَّۃِ مُطْلَقًا مِّن غَیرضُرُورۃٍ مگر بحالتِ ضرورت قاضی و گواہ کو اور اس عورت سے نکاح کی خواہش رکھنے والے کو چہرہ دیکھنا جائز ہے اور اگر کسی عورت کے ذریعہ سے حال معلوم کر سکتا ہو تو نہ دیکھے اور طبیب کو موضعِ مرض کا بقدرِ ضرورت دیکھنا جائز ہے ۔ مسئلہ : اَمْرد لڑکے کی طرف بھی شہوت سے دیکھنا حرام ہے ۔ (مدارک و احمدی) (ف۵۵) - اور زنا و حرام سے بچیں یا یہ معنٰی ہیں کہ اپنی شرم گاہوں اور ان کے لواحق یعنی تمام بدنِ عورت کو چھپائیں اور پردہ کا اہتمام رکھیں ۔ 1 Share this post Link to post Share on other sites
BinteAadam 3 Posted September 6, 2011 آج کل ایک چیز بہت عام ہے فیمیل کا میلز کے ساتھ شیک ہینڈ کرنا یعنی مصافحہ عورت سے مصافحہ کے متعلق ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جس عورت کو بیت کرتے اسے اپنی زبان مبارک سے فرماتے میں نے تجھے بیت کیا خدا کی قسم سلسلہ پیت میں آپ کا ہاتھ کبھی کسی عورت کے ہاتھ کیساتھ نہیں چھوا بخاری و مسلم آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انی الا اصافع النساء یعنی میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا موطا امام احمد کتاب کالج اور لڑکی فیض القادری احمد اویسی رضوی Share this post Link to post Share on other sites
BinteAadam 3 Posted September 6, 2011 باقی انشا اللہ آئیندہ Share this post Link to post Share on other sites
mansoor 0 Posted September 6, 2011 Nice sharing Bin te Adam Keep up the good work ! Share this post Link to post Share on other sites
sabah 97 Posted September 7, 2011 v gd keep it up... keep sharing :clap: Share this post Link to post Share on other sites
BinteAadam 3 Posted September 7, 2011 آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا" عورت کے لیے پردہ ضروری ہے کیونکہ جب وہ نکلتی ہے تو شیطان اسے بہکانے کے لیے مواقع تلاش کرتا ہے ترمذی شریف جلد 1 کتاب الرضاع حدیث 1044 راوی حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ غیر محرم عورتوں سے خلوت کی ممانعت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "عورتوں کے پاس داخل ہونے سے پرہیز کرو ایک انصاری شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ! حمو کے متعلق کیا ارشاد ہے؟ فرمایا حمو تو موت ہے ترمذی شریف جلد 1 کتاب الرضاع حدیث 1042 راوی حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ اس حدیث کی تفصیل میں موجود ممانعت کے متعلق کو شخص جب کسی عورت کے ساتھ خلوت میں رہتا ہے تو ان کے درمیان تیسرا شیطان ہوتا ہے حمو شوہر کے باپ کے علاوہ بھائیوں کو اور عزیزواقارب کو کہا جاتا واللہ اعلم Share this post Link to post Share on other sites
BinteAadam 3 Posted September 7, 2011 یعنی ان سے بھی پردہ نا محرم کے جیسے ہی ہو گا Share this post Link to post Share on other sites
BinteAadam 3 Posted September 7, 2011 حدیث اپنی ران کو برہنہ نہ کرو اور نہ کسی زندہ یا مردہ کی ران دیکھو ابو داؤد جلد 2 حدیث 1363 حدیث ران عورت چھپانے کی چیز ہے دارمی جلد 2 حدیث 2684 Share this post Link to post Share on other sites
BinteAadam 3 Posted September 7, 2011 اکثر لڑکیاں کالجز میں فنکشن کے لیے گھر سے ایکسٹرا جوڑا لے جاتی ہیں کہ وہاں چینج کریں گی وہ جان لیں جو عورت اپنا لباس اپنے گھر کے علاوہ کہیں اتارتی ہے تو اللہ اس سے اپنی رحمت کا پردہ ہٹا دیتا ہے مسند احمد حدیث نمبر 26631 Share this post Link to post Share on other sites
Emaad 56 Posted September 8, 2011 Jazak Allah BinteAdam Share this post Link to post Share on other sites
Rainbow 333 Posted September 10, 2011 Marvellous sharing keep sharing more plz Share this post Link to post Share on other sites
BinteAadam 3 Posted September 10, 2011 . السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 6 گنہگار عورتیں فاتقواالدنیا اوتقوالنساء فان اول فتنۃ بنی اسرائیل کانت فی النساء رواہ مسلم یعنی دنیا اور عورتوں سے ڈرو اس لیے کہ بنی اسرائیل میں سب سے پہلا فتنہ عورتوں کی وجہ سے اٹھا شب معراج کا منظر اس حدیث کو حافظ شمس الدین اپنی کتاب الکبائر میں نقل کرتے ہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر تشریف لے گئے دیکھا آپ صلی اللہ علیہ و سلم پر گریہ طاری ہے وجہ جاننا چاہی تو فرمایا میں نے شب معراج میں اپنی امت کی عورتوں کو جہنم کے اندر قسم قسم کے ّعذابوں میں مبتلا دیکھا اور ان کو جو عذاب ہو رہا تھا وہ اتنا شدید اور ہولناک تھا کہ اس عذاب کے تصور سے مجھے رونا آ رہا ہے Share this post Link to post Share on other sites
BinteAadam 3 Posted September 10, 2011 . مشکوٰۃ شریف حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے دیکھا دوزخ میں عورتیں زیادہ تھیں بہشت میں تھوڑی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو عورت 5 وقت کی پابندی سے نماز پڑھے اور رمضان کے روزے رکھے اور اپنی عصمت کی حفاظت کرے اور جائز امور میں اپنے خاوند کی اطاعت کرے وہجنت کے جس دروازے سع چاہے داخل ہو جائے آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے عورتوں کے ایک گروہ کو دیکھا کہ سر کے بالوں سے لٹکی ہوئی ہیں آپ نے فرمایا یہ کون ہیں؟ جبرائیل علیہ السلام نے عرض کیا کہ یہ وہ عورتیں ہیں جو پردہ نہیں کرتی تھیں اپنے خاوند کے سواگیر مردوں کیلیے بناؤ سنگھار کرتی تھیں اور بے پردہ ہو کر ان کو اپنی زینت و آرائیش کا مظاہرہ کرتی تھیں Share this post Link to post Share on other sites
BinteAadam 3 Posted September 10, 2011 . حضور اکرم صلی علیہ وسلم نے اس کی وضاحت فرمائی کہ میں نے جہنم 'دوزخ کے اندر عورتوں کو کس کس طرح عزاب میں مبتلا دیکھا 1۔ بالوں کے زریے جہنم میں "اندر" لٹکی ہوئی ہے اور اس کا دماغ ہندیا کی طرح پک رہا ہے 2۔ دوسری عورت زبان کے بل لٹکی ہوئی تھی تیسری عورت کے دونوں پاؤں سینے سے بندھے ہوئےہیں اور اس کے دونوں ہاتھ پیشانی کے ساتھ بندھے ہیں چوتھی عورت کو سینے کے بل جہنم میں لٹکی ہوئی ہے پانچویں عورت کا چہرہ خنزیر یعنی پگ کے چہرہ کی چرح اور باقی جسم گدھے کی طرح ہے اور جسم پر سانپ بچھو لپٹے ہوئے ہیں چھٹی عورت کتے کی شکل میں ہے اور اس کے منہ کے راستے سے جہنم کی آگ داخل ہو رہی تھی اور دبر "Anal"کے راستے نکل رہی تھی اور عذاب دینے والے فرشتے جہنم کے گرز سے اسے مار رہے ہیں Share this post Link to post Share on other sites
BinteAadam 3 Posted September 10, 2011 . 1 عورت عذاب میں اس وجہ سے مبتلا تھی کہ وہ نا محرموں سے بال نہیں چھپاتی تھی 2 عورت عذاب میں اس وجہ سے مبتلا تھی وہ زبان درازی سے اپنے شوہر کو تکلیف پہنچایا کرتی تھی 3 عورت عذاب مین اس وجہ سے مبتلا تھی کے شادی شدہ ہونے کے باوجود دوسرے مردوں سے نا جائز تعلقات رکھتی تھی 4 عذاب مین اس وجہ سے مبتلا تھی کہ نماز سے مذاق ایام طہر جب شروع ہوتا طہارت کا اہتمام نہیں کرتی تھیں نماز پڑھنے میں لاپرواہی کرتی تھی 5 عورت پر عذاب چغلی کھانے اور جھوٹ بولنے کی وجہ سے ہو رہا تھا غیبت یعنی کسی کی پیٹھ پیچھے برائی کرنا کہ اگر اسے معلوم ہو جائے تو وہ اسے نا پسند کرے چغلی کھانا یعنی فلاں میں یہ برائی ہے اس نیت سے بتانا کے ان میں بد گمانی نا اتفاقی لڑائی ہو یہ چغلی ہے 6 عورت اس وجہ سے عزاب میں مبتلا تھی کہ حسد کرنا اور احسان جتلانا حسد یعنی کیسی کے پاس نعمت دیکھ کر دل جلے اور یہ تمنا کرے کہ اس سے نعمت چھن جائے اور مجھے مل جائے احسان جتلانا مطلب کسی کے ساتھ احسان کرنا بعد میں اسکی مدد چاہنا وہ نہ کرے تو کہنا ہم نے تمہاری دفعہ مدد کی تھی تم نے ہماری دفعہ طوطے کے جیسی آنکھیں پھری یہ احسان جتلانا ہے لکھنے میں کچھ کمبی بھول چک ہوئی ہو تو اللہ عزوجل معاف فرمائے آج پردہ سے ریلیٹڈ تمام سٹف کا اشتراک کر دیا اللہ سب بہنوں کو پردہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین سب مسلمانوں کو شرم و حیا اپنے اندر پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اے اللہ عزوجل میری تمام مسلمان مسلمہ مومن مردوں و مومنات کی مغفرت فرما آمین ثم آمین جزاک اللہ فی امان اللہ Share this post Link to post Share on other sites
Rainbow 333 Posted September 12, 2011 most of the things u have mentioned sister we forget in daily life routine but its so sad we women do alot of back biting about other women and forget k agay kya hoga but wht wud u say girls like us who dnt live in pak lol wearing a scarf is already a mission in gorafied environment dnt get me wrong u have posted this so we learn so i wanna learn more .... france mein ban hai burkha par ab woh gunah kis par hoga is it on the muslim women or the government who doesnt knw wht islam is and wht the basics are because to be honest we work along men we talk to them phr tu hum bas gunahgar hi huay :(........ Share this post Link to post Share on other sites
BinteAadam 3 Posted September 13, 2011 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ اگر عورت پردہ کرنا چاہتی ہو پر حکومت کی جانب سے ممانعت ہو تو بہتر گھر سے نہ نکلے اگر بحالت مجبوری نکلنا ہو بھی تو بال کھول کر نا نکلے باندھ کر نکلے کہ فتنہ پھیلانے والی میں نہ آئے زبردستی اگر زنا بھی کیا جائے تو مرد پر ھد عائد ہو گی عورت پر نہیں کیونکہ وہ راضی نہیں تھی ایمان والے کو کوئی پھیرے اور اس کا دل ایمان پر جما ہوا ہو تو وہ بھی کافر نہ ہوگا زبردستی پر گناہ اس پر ہوگا جس نے زبردستی کی ہاں عورت دل میں اس کے سخت خلاف ہو پردہ کرنا چاہتی ہو اور کوشش کرے بحالت مجبوری باہر نکلے واللہ اعلم Share this post Link to post Share on other sites
BinteAadam 3 Posted September 13, 2011 کوئی بھی ملک پابندی پردہ پر لگاتا ہے پر یہ پابندی نہیں لگاتا کہ سنگھار کر کے باہر نکلو ایسے لباس پہن کر نکلو جس میں آدھے برہنہ آدھے ڈھکے ہوئے ہو بال کھول کر نکلو چوٹی کی صورت عورت باند سکتی کئی میٹرز ہیں سر جس نے ماننا ہو وہ کوئی نہ کوئی راہ نکال لیتا ہے جس نے نہ ماننا ہو اسے وبال جان لگتا ہے ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے دنیا مومن کے لیے قید خانہ اور کافر کے لیے جنت ہے Share this post Link to post Share on other sites
Rainbow 333 Posted September 13, 2011 hmmmmm well yap i wud say thrz a problem whn it comes to cover face while doing pardha.......... but yap u are right tht if someone really wants to they can cover their heads and have full dressing code ........ as they cant avoid going out while having a full time job :p Share this post Link to post Share on other sites
sho_shweet 657 Posted October 5, 2011 Asslam o alykum,,,,,, v nice sharing friend,,,,, wo kaha jata hy na k agr hm ny apny ghr ki hifazat krna ho to hm sb sy pehly main gate lock krty haen,,,, oar phr bari bari andr waly,,,, isi trah insaan ka chehra us ka drwaza hota hy,,,, agr apni hifazat krni hy to sb sy pehly usy dhaanp kr rkho... to smjh lo k tm kaafi haddd tk mehfooz ho,,,,, so i think Hijaab is an attitude not fasion,,, jesa aajkal isy as a fashion lia jata hy.... Share this post Link to post Share on other sites
Aiza 104 Posted June 22, 2012 کوئی بھی ملک پابندی پردہ پر لگاتا ہے پر یہ پابندی نہیں لگاتا کہ سنگھار کر کے باہر نکلو ایسے لباس پہن کر نکلو جس میں آدھے برہنہ آدھے ڈھکے ہوئے ہو بال کھول کر نکلو چوٹی کی صورت عورت باند سکتی کئی میٹرز ہیں سر جس نے ماننا ہو وہ کوئی نہ کوئی راہ نکال لیتا ہے جس نے نہ ماننا ہو اسے وبال جان لگتا ہے ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے دنیا مومن کے لیے قید خانہ اور کافر کے لیے جنت ہے BESHQ yeh insaan ki mrzi k woh qaid psnd kry ya phir Jannat..... Share this post Link to post Share on other sites